کورونا :دنیا بھر میں 95745لوگوں کی کورونا وائرس سے موت،16.03لاکھ متاثر

0
0
یواین آئی
بیجنگ/جینیوا/نئی دہلی؍؍عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس سے 95745 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور16.03لاکھ متاثر ہوئے ہیں،جبکہ 3.56لاکھ لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی یہ انفیکشن تیزی سے پیر پسار رہا ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کے 31مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکے اس جان لیوا وائرس سے 6412 لوگ متاثر ہوئے ہیں،جبکہ 199لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔وہیں اب تک 504لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ شدید طورپر متاثر یورہی ملک اٹلی میں اس کی وجہ سے اب تک 18279 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور1.44لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔وہیں اس وائرس کی شروعات کرنے والے چین میں اب تک 82924 لوگ اس سے متاثرہوئے ہیں اور 3340لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 4.67لاکھ لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں 16686 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16513 تک پہنچ گئی ہے ۔وہیں اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 1.54لاکھ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 15447 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔اس دوران کورونا سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.19لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12228لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا سے 1.19لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2607 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں 65875 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 7993 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا