شوپیاں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پی جے پی لیڈر گرفتار

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بی جے پی سے وابستہ ایک بلاک ترقیاتی کونسل ممبر کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موصوف بی جے پی لیڈر اپنے علاقے ہیرپورہ، جس کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، میں لاک ڈاؤن کے بیچ گھوم رہا تھا اور لوگوں کے ساتھ ملاقی ہورہا تھا جس کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی ذارئع کا کہنا ہے کہ اس دوران موصوف ممبر اور پولیس کے درمیان گرم گفتاری بھی ہوئی۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں شوپیاں وہ ضلع ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کے پیش نظر اس ضلع کے آٹھ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور زائد از 2300 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے گرفتار شدہ بی جے پی لیڈر کی شناخت محمد سلیم شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن ہیر پورہ شوپیاں کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف کے خلاف پولیس تھانہ ہیر پورہ شوپیاں میں ایک ایف آئی درج کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ موصوف ممبر جس علاقے سے تعلق رکھتا ہے وہاں وائرس کے دو مثبت کیسز درج ہوئے ہیں اور اس علاقے کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔دریں اثنا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر وادی میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں ہی بیٹھے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا