ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے :ریحانہ بتول
لازوال ڈیسک
جموں اقتصادی طور کمزور اور پسماندہ طبقوں کی مشکلات کو کووِڈ ۔19کے دوران کم کرنے کے لئے سماجی بہبود محکمہ جموں نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔اس بات کا اظہار ڈی جی سماجی بہبود جموں ریحانہ بتول نے آج اِس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت جن لوگو ں بشمول بزرگوں ، بیواﺅں اور مزدوروں کے علاوہ دیگر لوگوں کو مالی مددفراہم کر رہی ہے اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں کئی مستحقین کو دو مہینے کی پیشگی پنشن فراہم کی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ تقریبا ً90 ہزار نئے معاملات کے تعلق سے بھی جانچ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے اور اِن افراد کے حق میں اگلے پانچ روز کے اندر پنشن اداکی جائے گی۔ڈی جی نے مزید کہا کہ محکمہ بال آشرموں ، ناری نکیتنوں ، ریذیڈنشل سکولوں اور دیگر فلاحی اداروں کا ہفتہ وار بنیادوں پر معائینہ کرتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ سماجی بہبود محکمہ اِن اداروں کو ماسک ، سینٹائزر اور دیگر حفاظتی سازو سامان مہیا کرتا ہے ۔