کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 22 واں دن، ہر سو ہو کا عالم طاری

0
0

سری نگر، 9 اپریل (یو این آئی) کورونا قہر کے پیش نظر وادی کشمیر میں جہاں چوتھے ہفتے میں داخل ہونے والا لاک ڈاؤن ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت سے سخت تر ہو رہا ہے وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش کی لہریں روز افزوں مزید بڑھ ہی رہی ہیں۔
وادی میں جمعرات کو مسلسل 22 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر معمولات زندگی ٹھپ رہے اور ہر سو خوف و خاموشی کا ماحول برابر طاری رہا۔

شب برات کی مناسبت سے ہونے والے شبانہ اجتماعات بھی شہر و گام میں معطل رہے کیونکہ جہاں متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے انعقاد پر پابندی عائد کی تھی وہیں علمائے کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں میں ہی شب خوانی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا