کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر دہلی میں 20 مقامات سیل

0
0

نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی ) دہلی میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے گھر سے نکلنے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 20 ایسے مقامات جہاں وائرس کا قہر زیادہ ہے، ان کی ہاٹ سپاٹ کے طور نشان دہی کر کے لوگوں کے آنے جانے پر مکمل روک اور انہیں سيل کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ چہرہ ڈھکنے والے ماسک وائرس کو روکنے میں مددگار ہو تے ہیں ۔ لہذا گھر سے باہر نکلنے پر ماسک لازمی کر دیا گیا ہے اور جو اس پر عمل درآمد نہیں کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ کپڑے کا ماسک بھی ویلڈ ہے ۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دارالحکومت میں 22 هاٹ سپاٹ کی نشان دہی کی گئی ہے ، جہاں لوگوں کی نقل و حرکت بند رہے گی ۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ ان ہاٹ سپاٹ کو سیل کیا گیا ہے ۔ دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے 576 کیسز اور نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا