نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی ) کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے شمالی ریلوے کے تمام ڈویژن اور فیکٹر یاں رات دن سینی ٹائزر ، فیس ماسک اور كورآل تیار کرنے میں مصروف ہیں ۔
ملک کے مختلف حصوں میں اشیاء ضروری کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مال گاڑيوں کو چلانے کے علاوہ، شمالی ریلوے سنی ٹائزر ، فیس ماسک اور کور آل کو تیار کرنے ساتھ ساتھ ریلوے کے ڈبوں کو آئیسولیشن وارڈوں میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے کر رہا ہے ۔
شمالی ریلوے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق زونل ریلوے کی کوششوں سے بدھ تک 3384 لیٹر ہینڈ سینی ٹائز ر ، 15300 فیس ماسک، 491 کور آل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ 515 ریلوے ڈبوں کو آئیسولیشن وارڈوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔