شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم

0
0
 جیش محمد سے وابستہ مقامی جنگجو ہلاک
یواین آئی
سرینگر؍؍ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے آرم پورہ سوپور میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے تصادم میں جیش محمد سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے مہلوک جنگجو کی شناخت سوپور کے رہنے والے سجاد احمد ڈار کے طور پر ظاہر کی ہے۔ پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘سوپور میں جاری تصادم کی جگہ سے جیش محمد سے وابستہ ملی ٹنٹ سجاد احمد ڈار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے’۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سعدہ پورہ سوپور سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد نے سنہ 2018 میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور یہ عام نوجوانوں کو جنگجو بنانے میں ملوث تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جس رہائشی مکان میں جنگجو موجود تھے، میں بدھ کی صبح آگ لگی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آرم پورہ سوپور کے گل آباد میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور سوپور پولیس کے ایس او جی نے مذکورہ علاقے کو گذشتہ شام محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا