ماہرین کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ،مکمل طور محتاط رہنے کی ضرورت:مودی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال کو‘سماجی ایمرجنسی’ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کئی ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے ۔مسٹر مودی نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے قانون ساز جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بدھ کو یہاں ویڈیو کانفرینس کے ذریعے ایک میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا، ملک میںسماجی ایمرجنسی’ جیسی صورت حال ہے اور اس کے پیش نظر حکومت کو کئی سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ ہمیں اب بھی مکمل طور محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہونی ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے شدید چیلنج کا سامنا کر رہی ہے ۔ موجودہ صورت حال کو انسانی تاریخ میں ت بدلتے واقعات کے آغاز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئے حل تلاش کرنے ہوں گے ۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کی تال میل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک تخلیقی اور مثبت سیاست کا گواہ بنا ہے جس میں تمام طبقات کے جماعتوں نے متحد ہوکر کام کیا ہے ۔ اس کوشش میں ہر شہری کی شناسائی، نظم و ضبط، لگن اور عزم کے احساس کی بھی انہوں نے تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں بھی ملک نے اس بحرانی صورت حال کا سامنا کیا ہے اور ہندوستان ان چند گنے چنے ممالک میں شامل ہے جس نے ابھی تک وائرس انفیکشن کی رفتار پر قابو کیا ہے ۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ حالات مسلسل تبدیل ہو ر ہے ہیں اور ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان بدلتے ہوئے حالات میں ملک کو اپنی کام کی ثقافت اور کام کے انداز میں تبدیلی لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہرایک شخص کی جان بچانا ہے ۔ کورونا کی وجہ سے ملک شدید اقتصادی چیلنج کا سامنا کر رہا ہے اور حکومت اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔