گرو روی داس جی کا 641واں پرکاش دوس منایا گیا

0
0

مذہب لوگوں تقسیم نہیں کرتے،سیاست کرتی ہے:رانا
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا ے یہاں کٹل بٹال میں منعقدہ گرو روی داس جی کے 641واں پرکاش دوس کی ایک تقریب کے موقع پر کہا مذہب لوگوں تقسیم نہیں کرتے،سیاست کرتی ہے۔انہوں نے کہا سماج میں ضمیر رکھنے والے اشخاص اس بات کو دیکھیں کے سماج کو کیا چیز بیمار کر رہی ہے ۔اس موقع پر شری شری108گردیپ گری جی مہاراج نے گرو روی داس کی زندگی پر روشنی ڈالی اور دویندر رانا کو سروپا پیش کیا ۔رانا نے کہا کہ تمام مذاہب اور مذاہب کے مرشد آپسی پیار و محبت اور بھائی چارے کی خاطر کھڑے ہیںلیکن ان کی تعلیمات اس نفرت اور لالچ کے بازار میں خاموش ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرو جی کی زندگی سے نسلوں تک ایک سبق ملتا ہے اور سماج کو تبدیل کرنے میں افادیت حاصل ہو سکتی ہے ۔رانا نے یہاں موجود شرکاءسے اپیل کرتے ہوئے کہا آپسی محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔اس دوران ایم ایل اے نگروٹہ نے اپنے سی ڈی فنڈ سے گرو روی داس سبھا ستسنگ آشرم کٹل بٹال میں ایک واش روم بلاک کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سابق سرپنچ رمیشور دت،کو چیئر مین این سی ۔ایس سی سیل وجے لوچن ،کلبھوشن سنگھ ،تارا چند ،رتن لال و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا