کرونا کی آڑمیں دِلی کاایک تیر سے کئی شکار کااِرادہ

0
0
نیااقامتی قانون بالکل کالعدم قرار دیاجائے، اس کاکوئی بھی جز عوام کو قبول نہیں:فرید ملک
ریاض ملک
منڈی؍؍ پچاس ہزار نوکریوں کا وعدہ وفا نہ ہوا ریاست جموں وکشمیرکی عوام کے ساتھ ظلم پر ظلم کئے جاررہے ہیں اور بھاجپا اپنی مفاد پرستی کی و جہ سے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہے ۔ یہ پارٹی کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے ملک میں کرونا کا لاک ڈائون کرکے ریاست میں اپنی سوچ عوام کو تھونپنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے   پیر پنچال عوامی ڈیولیپمنٹ فرنٹ کے بانی اور مظلوموں کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والے محمد  فرید ملک نے  اخبار کے نام جاری بیان  ان خیالات کا اظہار کیا ہے انہوںنے کہا کے ظلم کی انتہا پار ہوچکی ہے۔کیونکہ حالیہ دنوں میں جس طرح سے عوام کرونا وائرس جیسی وباء کی وجہ سے پریشان تھی۔ تو مرکز نے عوام جموں کشمیر کے سینے میں ایک اور تیر نشانہ کرتے ہوے  نیااقامتی ڈومیسائل قانون لاگو کردیا تاہم اس کو واپس لینے کی بات تو کی گئی ۔مگر یہ ایک سوچی سمجھی ناپاک حرکت ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو جس قدر ہوسکے پریشان کیا جاے۔کیونکہ اس وقت ایسے قانون کے نفاذ کی کیا ضرورت ہے جب ملک کروناوایرس کے دلدل میں پھنساہواہے۔ یہ تو سراسر جمہوریت کے نظام کے ساتھ مذاق کرتے ہوے عوام کے ساتھ بہت زیادہ غلط رویہ ہے۔ جو ہر گز  قابل قبول نہیں ہے۔ ملک بھر میںسرکار لاک ڈون کرکے ایک تیر سے کئی نشانے کررہی ہے۔ نیااقامتی قانون بلکل کالعدم قرار دیا جائے۔ ملک نے کہا عوام نے جس طرح یکجا ہوکر اس قانوں کے خلاف آواز اٹھائی اسی طرح سے اب جموں کشمیر کو ریاست کے درجہ کی بحالی کے لئے ہندو مسلم سیکھ گجر پہاڑی سب کو آگے آکر اواز اٹھانی  وقت کی اہم ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا