سرینگر میں چار رہائشی مکان گر آئے

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍سری نگر کے رعناواری علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار رہائشی مکان اچانک گر آئے تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پائین شہر کے رعناواری کے اسکندر پورہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار رہائشی مکان اچانک گر آئے تاہم خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چاروں مکان خستہ حال تھے اور لوگوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ان مکانوں کے ملکان غلام محمد گلکار، مرحوم غلام قادر گلکار، نور محمد گلکار اور محمد یوسف گلکار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا