تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد نے دیا نوٹس کا جواب

0
0

نئی دہلی۔ دہلی کے نظام الدین     واقع تبلیغی مرکز میں منعقدہ اجتماع کے حوالے سے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کاندھلوی کے وکیل نے ہفتہ کے روز پولیس کے نوٹس کا جواب دیا۔ انہوں نے مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے کے لئے وقت مانگا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفتر اور محکمہ بند ہے۔

پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی   سمیت 7 افراد کو نوٹس جاری کیا تھا اور ان کے خلاف لاک ڈاؤن    احکامات کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہبی پروگرام کے انعقاد کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نظام الدین مرکز میں غیر ملکی اور ملکی باشندوں کے قیام اور کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے بعد تبلیغی جماعت کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا