ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے 4 جنگجو اور ان کے 3 معاونین گرفتار

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے چار جنگجوئوں اور ان کے تین معاونین کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدہ جنگجوئوں، جنہوں نے حال ہی میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کی شناخت پرویز احمد چوپان، مدثر احمد پنڈت، محمد رفیع شیخ اور برہان مشتاق وانی ساکنان لنگیٹ جبکہ معاونین کی شناخت آزاد احمد بٹ ساکنہ لنگیٹ، الطاف بابا ساکنہ رفیع آباد اور ارشاد احمد ساکنہ اوڑی کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی چکرورتی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ہندواڑہ پولیس، فوج کی 21 و 30 آر آر اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے مل کر ملی ٹنٹوں کے ایک بڑے ماڈیول کو بے نقاب کیا ہے۔ اس ماڈیول نے پاکستان سے ہتھیار لائے اور یہاں مقامی نوجوانوں کو گمراہ کیا اور انہیں ملی ٹنٹ بنایا۔ پہلے ہم نے خفیہ اطلاعات کی بناء پر ملی ٹنٹوں کے تین کٹر معاونین کو گرفتار کیا’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘پوچھ تاچھ کے دوران ہمیں معلوم چلا کہ وہ چار مقامی نوجوانوں کو متحرک کرچکے ہیں۔ ہم نے آج علی الصبح چوگل میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا۔ اس میں ہم نے لنگیٹ کے رہنے والے چار مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے’۔ ڈاکٹر جی وی چکرورتی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد مزید لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہم اور لوگوں کو گرفتار کرنے والے ہیں۔ ہمارا مقصد مقامی نوجوانوں کو ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شامل ہونے سے روکنا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا