نظام الدین مرکز خالی، 2361لوگ نکالے گئے 

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کو خالی کرا لیا گیا ہے اور یہاں سے کل 2361 لوگوں کو نکالا گیا ہے ۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو بتایا کہ نظام الدین کے عالمی مرکز میں 36گھنٹے مہم چلا کر صبح چار بجے پوری بلڈنگ کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔ اس عمارت میں کل 2361 لوگ باہر نکالے گئے جن میں سے 617 کو اسپتالوں میں اور باقی کو الگ الگ قرنطینہ میں رکھا گیاہے ۔مسٹر سسودیا نے لاک ڈاون میں سبھی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 36 گھنٹے کی اس مہم میں میڈیکل اسٹاف، انتظامیہ، پولیس اور ڈی ٹی سی اسٹاف سب نے مل کر اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کیا۔ ان سب کو دل سے سلام۔قابل غورہے کہ مذکورہ مرکز میں تبلیغی جماعت کا پروگرام تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے ۔ بعد میں یہاں سے لوگ ملک کی مختلف ریاستوں میں گئے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا