یواین آئی
جموں؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں نافذ کئے جانے والے ڈو میسائل قانون کو غیر معقول اور لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی سریندر چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری یہ حکمنامہ بے موقع و محل اور بیوروکریسی کے ذہنی انتشار کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمنامہ س وقت جاری کیا گیا جب تمام ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے اور وائرس کے باعث لوگوں کو خوف ناک خطرات لاحق ہیں۔چودھری نے کہا کہ ایسے حکمنامے جاری کرکے ارباب اقتدار یا تو شتر مرغ کا کھیل کھیل رہے ہیں یا جان بوجھ کر لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔انہوں نے مرکزی حکومت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کو ترجیح دینے کی اپیل کرتے ہوئے اس حکمنامے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا