جون تک ناقابل تنسیخ رہیں گے ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کے رجسٹریشن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی حکومت نے ایسے تمام ڈرائیونگ لائسنس، پرمٹ اور گاڑیوں کے رجسٹریشن کی مدت 30 جون تک بڑھا دی ہے جن کی ویلیڈیٹی اس سال یکم فروری یا اس کے بعد ختم ہو چکی تھی۔روڈ ٹرانسپورٹ و زارت ہائی وے نے آج بتایا کہ اس نے فٹنس، پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن اور ایسے دیگر آٹوموٹیو دستاویزات کی قانونی ویلیڈیٹی کو توسیع کردی ہے ، جن کی ویلیڈیٹی مدت یکم فروری سے ختم ہو چکی ہے ۔تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ایک ایڈوائزری مکتوب میں وزارت نے کہا ہے کہ ایسے دستاویزات کو 30 جون تک ویلڈ(ناقابل تنسیخ) سمجھا جانا چاہیے ۔ملک میں لاک ڈاون اور سرکاری ٹرانسپورٹ دفاتر کے بند رہنے کی وجہ سے لوگوں کو مختلف گاڑیوں دستاویزات کی قانونی حیثیت کے اپ گریڈ یشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان دستاویزات میں فٹنس، پرمٹ (تمام اقسام)، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن یا موٹر گاڑی ضابطہ کے تحت بہت سے دیگر دستاویزات شامل ہیں۔وزارت نے تمام ریاستوں سے ایڈوائزری لفظ بہ لفظ لاگو کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور تنظیموں کو پریشانی نہ ہو اور انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا