کووِڈ ۔19:مریضوں کے علاج کو ترجیحات میں شامل کیا جائے، عملے میں ماسکس اور پی اپی ایز تقسیم کئے جائیں۔لیفٹیننٹ گورنر

0
0

دونوں صوبوں کے ڈویژنل کمشنروں اورانسپکٹر جنرلوں کو پچیس ،پچیس ہزار ماسکس فوری طور سے جاری کرنے کی ہدایات دیں
لازوال ڈیسک

جموں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمر مو نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں کووڈ ۔19کے پھیلاﺅ روکنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں کے علاج و معالجے کو ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ہدایات دیں کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں پیش پیش فرنٹ لائین ورکروں اور دیگر عملے میں ماسکس اور ای پی ایز فوری طور سے تقسیم کئے جانے چاہئیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما ، فاروق خان اور بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا ،فائنانشل کمشنر صحت وطبی تعلیم اتل ڈولو ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری اِس میٹنگ میں موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے نے بھی تبادلہ خیال میں ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ابتدا میں لیفٹیننٹ گورنر نے دونوں صوبوں کے انسپکٹر جنرلوں اور ڈویژنل کمشنروں کے حق میں پچیس ، پچیس ہزار ماسکیں جار ی کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مختلف محکموں کے فرنٹ لائین ورکروں میں تقسیم کیا جاسکے۔اُنہوں نے کووڈ۔19کے ٹیسٹنگ میں تیزی لانے پر بھی زور دیا تاکہ اس وائرس کے متاثرین کی نشاندہی کی جاسکے ۔انہوں نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو بیک اَپ کے طور پر تعینات کرنے کے لئے لازمی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ مناسب تعداد میں ماسکس خریدے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ایک برس کے لئے دوبارہ تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے۔اس موقعہ پربتاگیا کہ جموںوکشمیر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 2400 بیڈ تیار رکھے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مائیگرنٹ مزدوروں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفاصیل طلب کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور جن علاقوں میں یہ مزدوررہائش پذیر ہیں میں صفائی ستھرائی اور ماسکس کی تقسیم کاری کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے ۔انہیں جانکاری دی گئی کہ اس وقت جموں وکشمیر میں 1.25لاکھ مائیگرنٹ مزدور رہائش پذیر ہیں جن میں 1.07لاکھ اور 18ہزار کشمیر میں ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پچھلی میٹنگوں کے دوران جاری کی گئی ہدایات کی پاسداری کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے ہوسٹلوں میں موجود طلاب کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے ہدایات دیں کہ تمام ہسپتالوں اور کورنٹین مراکز میں راشن ، پانی ، بجلی اور دیگر لازمی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر سے باہر زیر تعلیم طلاب کی بہبودی کے لئے کئے جارہے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ سات لیزان افسران ان طلاب کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا