سرکاری اعلانات کب پہنچیں گے دیہات؟

0
0

حکومت اشیاءخوردنی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائے:مولوی فریدملک
ریاض ملک

منڈی پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک نے خطہ پیر پنچال بلخصوص ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں میں راشن کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے راجوری اور پونچھ کے ضلع ترقیاتی کمیشنروں اور ایس ایس پی راجوری اور پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے جس طرح پورے خطہ میں سیول کرفیو کو کامیاب بنایاہے۔ اور اپنے جوانوں کو رات دن عوام کے تحفظ کے لئے مہیاءرکھ کر عوام کا ابھی تک تعاون کیا ہے۔ عوام کو بھی چاہیے حسب سابق آئیندہ بھی انتظامیہ کا ساتھ اسی طرح دیا جاے تاکہ ہمارے اس خطہ سے کرونا وائیرس جیسی وبائی بیماری سے نجات مل سکے۔ انہوں خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں راشن کی وافر مقدار میں فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے ایسسٹںٹ ڈائیرکٹر فوڈ سے رابطہ کرکے لوگوں کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہیں اے ڈی پونچھ کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ راشن اور گیس کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونے دی جاے گی تمام جگہوں پر راشن ایک ماہ کا پہنچایاجاچکاہے۔ اور کئی علاقوں میں راشن عوام کو مل بھی گیا ہے۔ اور جو علاقے باقی ہیں ان میں بھی جلد راشن اور گیس پہنچایاجائے گا اور آئیندہ ہفتوں میں سرکار کی جانب سے مفت راشن بھی فراہم کیا جاے گا اور پردھان منتری اجالایوجناکے تحت جنہیں گیس دئے گئے ہیں انہیں گیس بھی مفت فراہم کی جاے گی۔ جس پر موصوف نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا