ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ہونگے بطورِ مہمانِ خصوصی شامل
لازوال ڈیسک
پونچھ//عرصہ دراز سے ضلع پونچھ میں کام کر رہی غیر سرکاری تنظیم اے پی جے عبدل کلام ہیومن ویلفیر فاو¿نڈیشن کی جانب سے 9 اپریل کو ایک کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے پچّاس سے زائد غریب و یتیم بچّوں کو مفت اسکولی بستے فراہم کئے جائیں گے – فاو¿نڈیشن کی جانب سے یہ کیمپ گورنمنٹ مڈل اسکول کامسر میں رکھا گیا ہے جس میں نئے تعینات ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ محمد اعجاز اسد بطورِ مہمانِ خصوصی شامل ہونگے – اس سلسلہ میں جب کلام فاو¿نڈیشن کے صدر خلیل احمد بانڈے نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل فاو¿نڈیشن کے تمام ممبران کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں با اتفاق رائے یہ فیصلہ لیا گیا کہ وہ غریب یتیم اور مساکین بچّے جن میں پڑھنے کی آرزو اور تمنّا تو ہے لیکن غربت کی وجہ سے پڑھائی سے متعلق سامان لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں انھیں فاو¿نڈیشن کی جانب سے مفت اسکولی بستے فراہم کئے جائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے – ان کے مطابق اس کے بعد کلام ٹیم اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے شد و مد سے کام پر لگ گئی اور بالآخر 9 اپریل کو یہ کام انجام دیا جائے گا – واضح رہے کہ کلام فاو¿نڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے ضلع پونچھ میں بہترین کارکردگی انجام دے رہی ہے جس پر عوام کی جانب سے اس تنظیم کو بارہا سراہا بھی گیا ہے –