پی ایم کیئررفنڈمیں500کروڑدینے کاکیااعلان
لازوال ڈیسک
ممبئی آر آئی ایل کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں 500 کروڑ کے علاوہ ، کمپنی مہاراشٹرا اور گجرات کے وزیر اعلی ٰریلیف فنڈ میں 5۔ 5 کروڑ روپے کی امداد بھی فراہم کرے گی۔کورونا کے خلاف جنگ:ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈکابڑافیصلہ:پی ایم کیئررفنڈمیں500کروڑدینےکاکیااعلان ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے وزیر اعظم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 500 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے وزیر اعظم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 500 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے پیر کو اس بارے میں تفصیلات سے ا?گاہ کیا۔ آر آئی ایل کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں 500 کروڑ کے علاوہ ، کمپنی مہاراشٹرا اور گجرات کے وزیر اعلی ٰریلیف فنڈ میں 5۔ 5 کروڑ روپے کی امداد بھی فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ ریلائنس 5لاکھ لوگوں کو اگلے 10 دنوں تک کھانا بھی مہیا کرائے گا۔ یعنی 50لاکھ کے قریب لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے ریلائنس فاونڈیشن نے 100 بستروں کا پہلا کووڈ۔19 اسپتال صرف 2 ہفتوں میں تیار کیا تھا۔ ریلائنس1لاکھ ماسک اور ہزاروں کی تعداد میں PPE پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ بھی تیار کررہا ہے۔ تاکہ ملک کے طبی عملہ کا خیال رکھا جاسکے۔ ایمرجنسی وہیکلوں میں فری اندھن اور ڈبل ڈاٹا کی ریلائنس پہلے سے ہی دستیاب کرا رہا ہے۔ریلائنس1لاکھ ماسک اور ہزاروں کی تعداد میں PPE پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ بھی تیار کررہا ہے۔ تاکہ ملک کے طبی عملہ کا خیال رکھا جاسکے۔ ایمرجنسی وہیکلوں میں فری اندھن اور ڈبل ڈاٹا کی ریلائنس پہلے سے ہی دستیاب کرا رہا ہے۔وہیں ایمرجنسی وہیکلوں میں فری اندھن اور ڈبل ڈاٹا کی ریلائنس پہلے سے ہی دستیاب کرا رہا ہے۔پی ایم کیئر فنڈ میں 500 کروڑ روپے کے عطیہ دینے کے اعلان کے موقع پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا” ہمیں یقین ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی آفت پر جلد سے جلد فتح حاصل کرلے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی پوری ٹیم بحران کی اس گھڑی میں ملک کے ساتھ ہے اور کووڈ۔19 کے خلاف اس لڑائی کو جیتنے کیلئے سب کچھ کرے گی۔ریلائنس فانڈویشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا” جیسے ملک کووڈ۔19 وبا سے لڑنے کیلئے ایک جٹ ہے،ویسے ہی ریلائنس فاونڈیشن اپنے ملک کے عوام اور خواتین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے، خاص کر ان لوگوں کیلئے جو پہلی قطار میں اس سے لڑ رہے ہیں۔ ہمارے ڈاکٹروں اور کرمچاریوں نے بھارت کا پہلا کووڈ۔ 19اسپتال قائم کرنے میں مدد کی ہے اور ہم کووڈ۔19 کی سکریننگ، ٹسٹنگ، روک تھام اور علاج میں سرکار کا تعاون کرنے کے اپنے عہد کے پابند ہیں۔‘