امریکہ میں کووڈ -19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 کے پار پہنچی

0
0

واشنگٹن ،29 مارچ (ےو اےن آئی) امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2000 کے پار پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
جان ہوپ کنگ یونیورسٹی کے کووڈ -19 کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک یہاں 2026 افراد اس عالمی وباکی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
صرف نیو یارک سٹی میں ہی اس وبا سے517 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست نیویارک کے دیگر حصوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ لوئسیانا میں 96، مشی گن کے وائینے سٹی میں 46، کیلیفورنیا کے آکلینڈ میں 31، نیویارک کے سفولک علاقے میں 30، ایلی نوائے کے کک علاقے میں 28، نیویارک کے ناساو¿ گاو¿ں میں 27، کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں 26، واشنگٹن کے اسنوہومش میں 23،کیلیفورنیا کے سانتا کلارا میں 20، مشی گن شہر کے مکومب علاقے میں 17 اور دیگر علاقوں سے نو افرادکے موت کی اطلاعات ہیں۔
امریکہ میں اب تک 960 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا