راجوری کے لئے ایکلویا ماڈل رہائشی اسکول کی منظورترقی کا منہ بولتا ثبوت

0
0

ریاستی ویجیلنس محکمہ دیہی ترقی اور غریب عوام کو ہراساں کر رہی ہے : پی ڈی پی راجوری
عمرارشدملک
راجوری پی ڈی پی راجوری اکائی کے لیڈروں نے پریس کلب راجوری میں ایک پ±روقار پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور راجوری کی ترقی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر مشتاق بٹ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ راجوری کے حق کے ساتھ لوٹ مار تھی لیکن موجودہ حکومت اور خاص طور پر ممبراسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین نے اسمبلی حلقہ انتخاب راجوری کے ہر علاقہ اور انسان کی مشکلات اور ضروریات کے لئے کام کیا۔مشتاق بٹ نے کہا کہ تمام محکموں نے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے کام کیا اور ہمیں موجودہ وقت کے تمام آفیسران پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے عوامی مشکلات کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا ماضی میں دیہی علاقوں کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپے کے فنڈس سیاستدانوںنے غلط طور پر استعمال کیے لیکن دوسال سے دیہی علاقوں کی ڈیولپمنٹ کا آغاز ہوا اور عام و غریب لوگوں کو بھی منریگا و دیگر دیہی سکیموں کا فائدہ ملا تو ریاستی ویجلینس کو یہ براشت نہیں ہوااور انہوں نے دیہی ترقی راجوری میں چھاپہ ماری کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ عوام کو محکمہ سے کام حاصل ہورہے ہیں اور لوگوں کی اجرتیں ادا بھی ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویجیلنس محکمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ہراساں کر رہے ہیں کیونکہ لوگوں دن رات محنت کر کے کام مکمل کئے تاکہ مالی سال کے اختیام سے قبل ان کے بل پاس ہوجائے اور وقت پر کاموں کی ادائیگی ہو جائے لیکن ویجیلنس نے بلاکوں میں چھاپہ ماری شروع کردی جس سے لوگوں کی ادائیگی بلاک ہو گئی۔پی ڈی پی نائب صدر راجوری حاجی جمشید نے کہا کہ پہلی بار راجوری میں تاریخ ساز ترقی ہورہی ہے اور اس میں ایم ایل اے راجوری کا اہم رول ہے اور ساتھ میں ڈی سی شاہد اقبال کی تعیناتی کے بعد تو ڈیولپمنٹ نے رفتار پکڑ لی اب غریب بچوں کی تعلیم کے لئے حکومت نے راجوری کےلئے ایکلویا ماڈل رہاشی سکول کو منظوری دے دی جو کہ گردان میں تعمیر کیا جائے گا اور ہم وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود وقت میں راجوری کے شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف اسکیموں کے پروجیکٹ چل رہے ہیں جبکہ ماضی میں صرف لوٹ ماری رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری میں تمام آفیسران تعریف کے قابل ہیں لیکن محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران نے تو تاریخ ساز ترقی کا آغاز کیا ہے اور راجوری کا ہر انسان محکمہ دیہی ترقی سے فائدہ اٹھا رہا ہے لیکن ویجیلنس کو ہمارے کام برداشت نہیں ہورہے اس لئے انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ عوام کے کام ہورہے ہے اور عوام محکمہ سے خوش ہے تو پھر کیوں عوام اور محکمہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔اس مواقع پر یوتھ لیڈر محمد نصیر نے کہا کہ راجوری کی ڈیولپمنٹ میں محکمہ دیہی ترقی کا اہم رول ہے اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی نگرانی میں محکمہ دیہی ترقی نے بہترین ڈیولپمنٹ کا مظاہرہ کیا اور زمینی سطح پر لوگوں کے کام بھی ہوے تو پھر ویجیلنس کیوں اس لئے کہ مسلمان کے کام ہورہے ہیں یا پھر ڈیولپمنٹ سے نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویجیلنس کی وجہ سے اگر لوگوں کو کام ک ادائیگی نہ ہوئی تو پھر ویجیلنس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا کیونکہ عوام سے اوپر کچھ نہیں ہے۔ اس موقع پر پی ڈی پی لیڈروں نے کہا کہ راجوری کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی گئی ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دے گے۔اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر شوکت شال، محمد عثمان اور محمد عارف بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا