سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں مزید 7 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہاں اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے جن میں سے ایک معزز شخص جمعرات کو انتقال کرگیا جبکہ ایک کورونا متاثرہ خاتون روبہ صحت روبہ صحت ہورہی ہیں۔
وادی میں کورونا کے مثبت کیسز میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
وادی میں کورونا وائرس کے سات نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد پورے جموں وکشمیر میں اب تک مثبت آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔