نیویارک،26مارچ(یواین آئی) آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ ”کورونا وائرس پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری انسانیت کو ایک ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے“۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے، ملک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے