روم، 26 مارچ (ژنہوا) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7503 ہو گئی ہے۔اٹلی کے شہری سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 683 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ منگل کے مقابلے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے 743 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔بیان کے مطابق بدھ کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 5210 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74386 ہو گئی ہے، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 9362 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اٹلی میں 21 فروری کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اٹلی کا لومبارڈی
صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔