جموں پولیس لاک ڈاﺅن کے تئیں غیرسنجیدہ سرپھیروں کیساتھ مصروف

0
0

کروناکاقہر اوروزیراعظم کی اپیل بھی کچھ لوگوں کے دِل ودماغ پراثرنہیں کرپارہی
محمد جعفر بٹ

جموں”کرونا وائرس” اس لاعلاج بیماری نے جہاں پوری دنیاں کو جھنجوڑ کر رکھا ہے وہیں اس کے نمایاں اثرات ہندوستان میں بھی دکھائی دے رہے ہیں اور خاص کر یوٹی جموں و کشمیرمیں بھی اس وبا کے کچھ معاملات سامنے آئے ہیں،کرونا وائرس سے نپٹنے کے لئے بروزمنگلوار وزیر اعظم نریند مودی نے پورے ملک میں21دن کے لئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا،اس اعلان کے ہوتے ہی اکثر و بیشتر راشن اور سبزی کی دکانوں پر کافی تعداد میں بھیڑ دیکھنے کو ملی۔چونکہ لوگوں کو ایسا لگا کہ کئی دکانیں بھی بند نہ ہو جائیں لیکن ایسا نہیں ہے راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی اور عوام کو چاہیے کہ وہ دکانوں پر زیادہ بھیڑ جمع نہ کریں اور بہتر یہی ہے کہ بلاوجہ کوئی بھی اپنے گھروں سے باہر نہ آئے اور ساتھ ہی ساتھ لاک ڈاون کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ان کی اپنی جان بھی محفوظ رہے اور ان کے چاہنے والوں کی جان بھی محفوظ رہے۔بڑے افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ اس جان لیوا بیماری کو مذاق سمجھ رہے ہیں اور کھلے عام بنا مطلب سڑکوں پر گھوم رہے ہیں،ان لوگوں کو چین اور اٹلی کے حالات دیکھ کر سبق سیکھنا چاہئے کہ وہاں پر کیا ہو رہا ہے حالانکہ ان لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی بھی موجود ہے اس کے باوجود بھی وہ لوگ کچھ نہیں کر پارہے ہیں تو ہمارے پاس ابھی وقت ہے کہ ہم اس لاعلاج بیماری کو پھیلنے سے روکیں اور اپنے گھروں میں ہی آرام کریں۔اگر بات کریں یوٹی جموں و کشمیر کی تو یہاں بھی لاک ڈاون کا اثر دیکھا گیاوزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر بلا وجہ سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی۔جموں شہر کی بات کریں تو پولیس نے ہر گلی ہر کوچے میں ناکے لگائے ہوئے تھے،سڑکوں پر تاریں بچھائی گئی تھی اور بلاوجہ سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی،انہیں کافی عرصے کے لئے سڑکوں پر بٹھائے رکھا۔اور انہیں یہ سمجھایا گیا کہ وہ بنا مطلب باہر نہ گھومیں۔جموں و کشمیرکے کچھ لوگ جو بیرون ریاستوں میں موجود تھے وہ واپس آ رہے ہیں اور نتظامیہ نے انہیں گھر پہنچانے کے بھر پور انتظام کر رکھے ہیں ان کا ٹیسٹ کر کے گورنمنٹ بسوں میں انہیں گھر بھیجا جا رہا ہے چونکہ پرائیویٹ بس سروسز ابھی پوری طرح سے متاثر ہے۔کرونا وائرس ایک لاعلاج بیماری ہے،کوشش کریں کہ بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں کیونکہ آپ کی جان بہت قیمتی ہے آپ کے گھر والوں کہ لئے اور آپ کے چاہنے والوں کے لئے۔لہذاگھروں میں رہیں صحت مند رہیں اور محفوظ رہیں کود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیںاور لاک ڈاون کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ہم سب اس وبا سے نجات پا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا