فٹبالر ڈبالا اور ان کی گرل فرینڈ کورونا سے متاثر

0
0

روم (یو این آئی ) مشہور فٹ بال کلب جوئنٹس کے فارورڈ پال ڈبالا بھی مہلک کورونا وائرس (کووڈ 19) کی زد میں آ گئے ہیں۔ اٹلی ساکر کلب نے یہ جانکارری دی۔کلب کے مطابق پال جوئنٹس کے کلب کے تیسرے کھلاڑی جو کورونا کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔ پال کے علاوہ ڈینیل روگاني اور بلیس موتاندي بھی مارچ کے آغاز میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔اٹلی ساکر کلب نے پال کی صحت سے متعلق ایک بیان جاری کر کے کہاکہ فٹبالر پال ڈبالا کا طبی معائنہ کیا گیا تھا جس میں وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ پال 11 مارچ سے ہی اپنے گھر میں رہ رہے ہیں اور ان کی آگے بھی مسلسل جانچ کی جائے گی۔ پال فی الحال ٹھیک ہیں اور ان میں ابھی کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم طبی معائنہ میں وہ مثبت پائے گئے تھے ۔کلب کی جانب سے اس کی جانکاری کے بعد پولس نے سوشل میڈیا پر کہاکہ میں اور میری گرل فرینڈ اوریانا دونوں ہی کورونا کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہم دونوں صحت مند ہیں ۔ آپ سب کی فکر اور نیک خواہشات کا شکریہ۔مقامی میڈیا کے مطابق اٹالین سیریز اے لیگ کلب میں کھیلنے والے قریب 14 کھلاڑی اب تک کورونا کی زد میں آ گئے ہیں اور اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے اب تک قریب 5000 لوگوں کی موت ہو گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا