کشتواڑ میںعوامی نوعیت کا کرفیو نافذ رہنے کے سلسلہ میں بازار بند رھے

0
0

مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ضلع صدر مقام کشتواڑ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں ایتوار کو عوامی نوعیت کا کرفیو نافذ رہنے کے سلسلہ میں بازار بند رھے اور ل گوں کی چلت پھرت بھی ناہونے کے برابر دیکھی گئی۔ بیمار یا مجبور قسم کے لوگ ہی کہیں کہیں چلتے دیکھے گئے۔ ضلع شفاخانہ کشتواڑ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس شفاخانے میں سبھی ممکنہ احتیاطی سہولیات میسر رکھی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ اس شفاخانے میںکئی الگ کمرے بھی رکھے گئے ھیں اسی دوران پایا گیا ک یھاں تعینات طبی عملے نے ابھی تک انتہائی ذمہ داری سے کام کیا ھے اور عملی طور پر تفویض ذمہ داری نبھاتے رہنے کا عزم بھی کیا ھے۔ اس شفاخانہ میں قلیل سے مشاہرہ پر کام کر رھے ۔H D F زمرہ کے تعیناتی دن رات ایک کر کے اس مشکل وقت میں ذمہ داری نبھاتے ھیں ۔ضلع انتظامیہ کشتواڑ برابر لو گوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے رھے ادھر عوام نے بھی احساس ذمہ داری نبھاتے ھوئے آج گھروں میں ہی رہنے کو فوقیت دی ۔اگر چہ انھیں کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ایسا بھی معلوم ھوا ھے کہ میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی طرف سے آج بھی سینیٹایز یشن کا کام کیا جاتا رھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا