ضلع میں جنتا کرفیوں کے حکم کی بھرپور تعمیل
یوسف جمیل
پونچھ//پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی جنتا کرفیوں کا نفاظ عمل میں لایا گیا تھا۔اس دوران لوگوں نے مرکزی حکومت و ضلع انتظامیہ کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے اپنے تمام تر کاروبار اور نجی کام ترک کرکے اپنے گھروں میں ہی مقیم رہے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے پونچھ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں مکمل طور پر کرفیوں کا نفاظ پایا گیا۔انہوں نے تمام محکماجات کے ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا خصوصی طور پر انہوں نے محکمہ پولیس و محکمہ طب کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مزید اپنے آپ کی حفاظت کریں اور ہجوم کی شکل اختیار نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ متحت ہوکر اس وباء کے ساتھ لڑنے کی ہم سب کو ضرورت ہے۔