کووڈ 19 کے مدِ نظر حکومت لوگوں کی دہلیز پر راشن تقسیم کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے

0
0

بصیر خان نے اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج کہا کہ کووڈ 19 کے خطرات کے مدِ نظر حکومت لوگوں کو اُن کی دہلیز پر راشن فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں مشیر موصوف نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے کو عملانے کیلئے اقدامات کریں تا کہ صارفین کو راشن ڈیپوؤں پر لمبی قطاروں میں کھڑا نہ رہنا پڑے جس کی وجہ سے اس وبائی بیماری کے پھیلنے کا خطراہ ہے ۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں تین دنوں کے اندر اپنے منصوبے کی تفصیلات پیش کریں ۔ مشیر موصوف نے متعلقہ اضلاع میں کورنٹین مقامات میں اضافہ کرنے کیلئے بھی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی یہاں ڈاکٹر ، نرسیں ، طبی عملہ و دیگر سہولیات موجود ہوں ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ سرینگر ضلع انتظامیہ نے 64 ہوٹلوں میں 3800 کمروں کی نشاندہی کی ہے یہاں دیگر سہولیات کی دستیابی بھی رکھی گئی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ دس اضلاع میں روزانہ بنیادوں پر رسپریٹری ٹریک انفیکشن کیسوں ، ریپڈ رسپانسڈ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں جو متعلقہ مریضوں سے ضروری نمونے حاصل کرنے کے بعد اُن کی تشخیص شروع کرتے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ماسک کا وافر سٹاک ، پرسنل پروٹیکٹو اکیوپمنٹ ، وی ٹی ایمز و دیگر آلات کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور ضلع کنٹرول روم 24 گھنٹے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کلہم صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور طبی مراکز کسی بھی ایمر جنسی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے ایس ایم سی اور یو ایل بی ملازمین پر زور دیا کہ وہ دن میں تین بار فیومی گیشن کی مہم جاری رکھیں تا کہ صحت و صفائی یقینی بنائی جا سکے ۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو چاہئیے کہ وہ اس عمل میں متعلقہ پنچوں ، سرپنچوں ، اربن لوکل باڈیز ملازمین اور تحصیلداروں کو شامل کرتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں کے بارے میں رپورٹ حاصل کریں ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ضلع ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرنے کے عمل میں ملوث پایا جائے یا ویہ کسی قسم کی افواہ پھیلانے میں ملوث ہو اُس شخص کو فوری طور قانون کے تحت گرفتار کیا جانا چاہئیے ۔ بصیر خان نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وائیرس کے پھیلاؤ کی روکتھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائیں ۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر حارث احمد ہنڈو و دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا