اخبارات سمیت حکومت نے 16 خدمات کو اہم خدمات قرار دیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍کووڈ 19 کے خطرات کے مدِ نظر پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خوراک ، سول سپلائیز اور امور صارفین کے سیکرٹری سمرن دیپ سنگھ نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے تحت جموں کشمیر یو ٹی میں16 خدمات کو اہم خدمات قرار دیا گیا ۔ حکمنامے کے مطابق اہم خدمات میں کریانہ کی فراہمی ( ہول سیل و پرچون ) ، تازہ میوہ اور سبزیوں کی فراہمی ( منڈیوں اور پرچون )، پیٹرول پمپوں پر پیٹرول /ڈیزل کی فراہمی ، دودھ کی دوکانوں ، ڈیریوں و دیگر متعلقہ پروڈکٹ ، مویشیوں کیلئے چارہ اور فیڈ کی فراہمی ، ادویات و دیگر فارما سوٹیکل ( پرچون ، ہول سیل اور مینو فیکچر ) ، بنکوں اور اے ٹی ایمز ، ایل پی جی کی فراہمی ( گھریلو و تجارتی ) ، طبی سہولیات ( بشمول عملے کی نقل و حرکت ) ، طبی و میڈیکل آلات کو رتیار کرنے کا عمل ، ٹیلی کام اوپریٹر اور اُن کی مقررہ ایجنسیوں ، اخبارات ، پوسٹ آفس ، ایف سی آئی اور سٹیٹ فوڈ ڈیپوز پر گندم اور چاول کی لوڈنگ و ان لوڈنگ ، قومی و ریاستی شاہراہوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی ٹرانسپورٹیشن ( پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل ، دودھ ، سبزیاں ، میوے ، کریانہ ، ایف سی آئی سپلائیز ) ، بجلی ، پینے کے پانی کی فراہمی اور میونسپل اور صفائی خدمات ( بشمول عملے کی نقل و حرکت ) شامل ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا