’کرونااورکالے قوانین کیخلاف جنگ ایک ساتھ لڑیں گے‘

0
0

کرناٹک میں خواتین نے تالی،تھالی اور گھنٹی بجانے کے بجائے سی اے اے،این آرسی اوراین پی آرمخالف پلے کارڈدکھائے
لازوال ڈیسک

شیموگہ ؍؍ہندوستان میں کورونا نامی وبا ء کو لے کر 22مارچ کو ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے جنتا کرفیو اپیل کی تائید کرتے ہوئے 22 تاریخ بروز اتوار صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک ملک بھر میں جنتا کرفیو کو کامیاب بنایا گیا ۔وزیر اعظم نے جنتا کرفیو کی اپیل کے ساتھ اس بات کی بھی درخواست کی تھی کہ کرفیو کے دوران شام ٹھیک 5 بج کر 5 منٹ کو عوام اپنے اپنے گھروں کے باہر نکل کر بالکونیوں, دریچوںو دروازوں پہ کھڑے ہوکر 5 منٹ تک تالی, تھالی, گھنٹی بجاتے ہوئے کورونا نامی مہلک مرض کے خلاف دنیا بھر میں جو جنگ چھڑی ہے اْس کی تائید میں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھائیں, جہاں بیشتر لوگوں نے تالی تھالی و گھنٹیاں بجائیں وہیں ملک کے بگڑتے حالات سے پریشان ایک بڑے طبقہ نے جہاں وزیر اعظم کی جنتاکرفیو اپیل کا احترام کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنایا وہیں 5 بجے تالی بجانے کے بجائے ہندوستانی آئین کے تحفظ میں آئین مخالف سیاہ قوانین این آر سی، سی اے اے، این پی آر کی مخالفت میں پلے کارڈس ہاتھوں میں تھامے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ ان سیاہ قوانین کو جلد از جلد واپس لیں کیونکہ کورونا وائرس سے کئی گنا زیادہ خطرناک یہ سیاہ قوانین ہیں جس کو ملک کی عوام کبھی قبول نہیں کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا