رام نمبرکی وارڈ7میں زمین سے لگتی بجی تاریں کسی بڑے سانحے کاباعث بن سکتی ہیں
پریتم سنگھ پنگوٹرا
رام نگر؍؍؍ضلع اودھمپور کی تحصیل رام نگر کی پنچایت باڑی کی وارڈ نمبر7 میں محکمہ بجلی کی لاپروائی دے سکتی ہے کسی بڑے حادثے کو انجام!۔جی ہاں بتا دیں کہ یہاں لگی بجلی کی تاریں زمین چومتی ہوئی نکل رہی ہے۔ اور محکمہ بجلی غفلت کی نیند سے جاگنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں جب نمائندہ نے لازوال نے مقامی شہری بلدیو سنگھ سے بات کیتوانہوں کہاکہ کئیمرتبہ محکمہ بجلی کے مقامی ملازمین سے رابطہ قائم کیا اور یہاںکے حالات کے بارے میں تفصیل سے بتایا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے متعلقہ محکمہ کے حکام سے بات کی تو جواب ملا کہ بجلی کے کھمبے نہیں ہیں۔ لہٰذا آپ کسی پیڑکو کاٹ کر کھمبے بناؤگے توہ ہم لائن ٹھیک کرکے دے دینگے۔ تاہم افسوس اس امر ہے کہ 21 ویں صدی میں بے محکمہ بجلی جگاڑوکام کرکے عام لوگو ںکی زندگیوں کا ساتھ اس طرح سے کھلواڑ کرنے میں ذرا بھی کسر نہیں چھوڑ رہاہے اوراعلیٰ حکام خاموش تماشائی بنکر نظارہ دیکھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اْنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سے پْرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت باڑی اور خصوصاً ورڈ نمبر 7 میں جہاںبھی بجلی کے کھمبوں کی کمی ہے اسکی جلد ازجلد پورا کیا جائے۔ ساتھ ہی محکمہ بجلی کو ہدایت جاری کی جائے کہ زمینی چھوتی تاریں جو وہاں سے گزرنے والوں کیساتھ ساتھ مال مویشی کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں ، فوراً کھنمبے نصب کرکے انہیں ٹھیک کیاجائے۔