عہد کریں،دوسری نربھیا نہیں ہو نے دیں گے :کیجریوال

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے چاروں مجرموں کو پھانسی دیے جانے کے بعدجمعہ کے روز کہا کہ آج عہد کر نے کا دن ہے کہ اب دوسری نربھیا نہیں ہونے دیں گے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا‘‘سات سال بعد آج نربھیا کے مجرموں کو پھانسی ہوئی۔آج عہد کرنے کا دن ہے کہ اب دوسری نربھیا نہیں ہونے دیں گے ۔پولیس ،کورٹ ،ریاستی و مرکزی حکومت-سب کو عہد کرنا ہے کہ ہم سب مل کر سسٹم کی خامیوں کو دور کریں گے اور مستقبل میں کسی بیٹی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیں گے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ 16 دسمبر 2012 میں جنوبی دہلی کے بسنت کنج علاقہ میں چلتی بس میں 23 سالہ پیرا-میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ 6 افراد نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اجتماعی آبرو ریزی کی واردات کو انجام دیا تھا۔بری طرح زخمی طالبہ کو سڑک کنارے پھینک دیا تھا۔کئی دنوں تک علاج کے باوجود طالبہ کی سنگا پور میں موت ہوگئی تھی۔اس حادثہ کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں وسیع پیمانے پر احتجاج ومظاہرے ہوئے تھے ۔عصمت دری کے مجرموں میں ایک نابالغ تھا جسے تین سال کی سزا کے بعد بچوں کے اصلاحی مرکز سے 2015 میں رہا کردیا گیا جبکہ دوسرے مجرم رام سنگھ نے 2013 میں تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔باقی چار مجرموں کو آج علی الصبح تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا