ماروتی سوزوکی نے وسیع ٹو رینج کے ساتھ کمرشیل نیٹ ورک میں توسیع کی ہے

0
0

ٹور رینج میں ٹور H1 ٹور H2ٹور s3ٹور v اور ٹور m شامل :مارو تی سوزوکی کمرشیل چینل کے 235سے زائد شہروں میں 320سے زائد اسٹورس ہیں
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ ماروتی سوزوکی کی انڈیا لیمیٹڈ نے آج اپنے کمرشیل پورٹ فولیو میں توسیع کا اعلان کیا ہے کمپنی کا کمرشیل نیٹ ورک اب گاڑیوں کی ٹور رینج میں ٹور H1 ٹور H2ٹور s3ٹور v اور ٹور m کو بھی فروخت کرے گا۔مارو تی سوزوکی کمرشیل نیٹ ورکپہلے ہی سے کمرشیل وہیکل سپر کیری اور ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی وین ایکو ٖروخت ہے۔ستمبر 2016میں ماروتی سوزوکی نے سپر کیری کے ساتھ کمرشیل طبقے میں شروعات کی تھی ۔پچھلے تین برسوں میں کاروبار میں 240فیصد اضافے کے ساتھ ،ٹور رینج کو شامل کرنے سے ماروتی سوزوکی کے کاروبار کو مزید تقویت ملے گی۔ماروتی سوزوکی انڈیا لیمیٹڈ کے ایگزیکیٹیوں ڈائریکٹر جناب ششانک سری واستو نے کہا کہ ماروتی سوزوکی کی کمرشیل ملک میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والا کمرشیل نیٹ ورک ہے۔کمرشیل نیٹ ورک گاہکوں کی اکثریت مالک مع ڈرائیور ہیں ۔اس کا بنیادی مقصد مستقل آمدنی حاصل کرنا ہے اور یہ گاڑیاں ان کے لئے زریعہ معاش بن سکتی ہیں ۔اس طرح فلیٹ مالکان اضافی بارآوری بہتر آمدنی اور اپنے کاروبار میں توسیع چاہتے ہیں ۔ہماری اندرونی ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ گڈس کیرئیر اور پیسینجر کیرئیر مالکان دونوں کی کاروباریضروریات یکساں ہیں۔اس موقع کو تسلیم کرتے ہوئے ہم اپنی تجارتی پیش کش کو ایک ہی شعبے کے تحت مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی نیٹ ورک میں توسیع گاہکوں کے اطمیان پر ہماری توجہ کا منن بولتا ثبوت ہے اور گاہکوں کی ضروریات سمجھنے کی ہماری مہارت کو ثابت کرتی ہے ۔ہماری گاہکوں کو قومیت دینے کی وجہ سے اس برانڈ کو بڑے پیمانے پر قبول کیا گیا ہے اور جس کے نتیجے میں نیٹ ورک میں تین گناہ اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ شمولیت کو بہتر بنانے کی سمت ایک قدم کے طور پر ماروتی سوزوکی کی کمرشیل نیٹ ورک کے لئے ایک نیا برانڈ لوفو حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔اپنے آغاز سے تین برسوں میں ماروتی سوزوکی کی کمرشیل نیٹ ورک نے اپنے نیٹ ورک کو 235سے زائد شہروں میں 320 سے زائد اسٹوروں تک بڑھا لیا ہے ،شراکت داری اعتماد داری اور کار کردگی کی بنیاد پر بنائے گئے ماروتی سوزوکی کمرشیل نیٹ ورک خاص طور پر گاہکوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا