پنچائیت اتولی کے لوگوں نے محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی پر گہرے رنج کا اظہار کیا

0
0

کہا گزشتہ دوماہ سے بجلی ٹرانسفارمر جلا تھا آج آیا وہ بھی کہیں اور گیا کیوں؟ عوام
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی کی دوردراز علاقع اتولی کے لوگوں نے محکمہ کی ناقص کارکردگی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ دوماہ سے اتولی کا بجلی ٹرانسفارمر جلا تھا۔ محکمہ نے بڑی ہمت کے بعد دوماہ لگا دیے اس کو مرمت کرتے ہوئے لیکن آج آیا تھا وہ بھی کہیں اور اثر رسوخ والوں کو دے دیاہے۔ یہ کہا کا انصاف ہے۔ اس حوالے سے سرپنچ اتولی انور مغل نے بتایاکہ گزشتہ دوماہ سے بجلی ٹرانسفارمر جلاہواتھا ایک بار ٹرانسفارمر آیا وہ راجپورہ چلاگیا اور آج جو ٹرانسفارمر وہ محکمہ بجلی کی ملی بھگت سے اعظم آباد پنچائیت کے لوگوں نے چھین لیاہے اور یہاں تک کہ حملہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ نمبردار خورشید احمد نے کہا کہ دسمبر 2019 کو بجلی ٹرانسفارمر جلا تھا۔اس کے بعد محکمہ نے ٹیم بھیج کر معائنہ کرایا۔ اس کے بعد یہاں آج ٹرانسفامربھیجاگیالیکن چند لوگوں نے یہ بھی اتولی تک نہ جانے دیاہے۔ انہوں نے کہا چار بار فون کرنے پر محکمہ بجلی کے اے ای ای نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی عوام کے ساتھ بدسلوکی کی ہے چاہے وہ محکمہ کا آدمی ہے۔چاہے وہ عام آدمی ہو کاروائی کی مانگ کی ہے۔ اس حوالے سے اے ای ای محکمہ بجلی نے بتایاکہ اس سارے معاملہ کو لیکر میں نے پولیس کو شکایات درج کی ہے جو بھی قصور وار ہوگا ۔اس کے خلاف کاروائی ہوگی اور اتولی کے لوگوں کے بجلی ٹرانسفار میں تین ماہ کی دیر اس لئے ہوئی کہ 25kvسے 63kv کرنا ہے اس لئے دیر ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا