ٹریفک پولیس کی کرین کاخوف کرین کیساتھ ہی غائب!

0
0

ٹریفک پولیس پونچھ کی اڑ رہی ہے دھجیاں:نظام درم برہم،پولیس ومتعلقہ حکام کی کارکردگی پہ سوالیہ: سنجے رانا
نمائندہ لازوال

پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں ایک طرف جہاں دن بدن گاڑیوں کا توازن بڑھتا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف لوگوں نے سڑکوں کو پارکنگ سمجھ لیا ہے جس سے چلتی گاڑیوں کو مشکلات تو آتی ہی ہے لیکن عام راہگیر بھی پریشانیوں میں ملوث نظر آرہے ۔ہیں ایک طرف عیدگاہ سے بس اڈے تک اور دوسری طرف پریڈ سے کامسر تک سڑکوں پر گاڑیاں لگی رہتی ہیں جس سے ٹریفک جام ہردن معمول بن چکا ہے اور عوام کے لیے درد سر ہے۔اس موقع پر نمائندے سے سینئر وکیل سنجے رانا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسی ہم ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سمجھیںیا ضلع انتظامیہ کی غیر ذمہ داری جو کہ ہر روز ہمیں پونچھ شہر میں دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے ٹریفک ایس ایس پی سے اپیل کرتے ہوئے کہاں کی غیر ذمہ دار لوگ جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر نکیل ڈالی جائے اور سڑک پر گاڑی کھڑے کرنے والوں کو جرمانہ ڈالے اور ان کی گاڑیاں ضبط کی جائیں۔ رینا نے کہا کہ پونچھ میں کرین کی رسم کچھ دیر چلی اور اس سے خلاف ورزیوں پر فرق بھی پڑا لیکن اب برائے مہربانی کرین کو واپس لائے تاکہ انے والے دنوں میں بہتری کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا