پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں مدد دے گا: شیخ امتیاز بشیر
محمد اشفاق
اندروال؍؍جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سینئر رہنما اندروال،و ڈسٹرکٹ سینئر نائب صدر کشتواڑ شیخ امتیاز بشیر نے منگل کو مرکزی وزیر داخلہ سے جموں و کشمیر میں کوؤڈ- 19 کے پھیلاؤ کے خلاف روک تھام کے اقدامات کو مؤثر کرنے کے لئے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ ، کو بحال کرنے کی اپیل کی۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں ، شیخ امتیاز نے نمائندوں سے کہا کہ جموں و کشمیر میں 4-جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سے خاص طور پر طلباء اپنے گھروں میں ہی مصروف رہیں گے ، اور اس طرح عالمی وبائی مرض COVID-19 سے مؤثر طریقے سے لڑا جا سکتا ہے۔جے کے این پی پی کے سینئر رہنما اندروال نے کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں طلباء کے پاس اپنے گھروں میں بیکار رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے جس کی وجہ سے ان کے مستقبل پر اثر پڑتا ہے۔شیخ نے کہا کہ چونکہ کؤوڈ-19 خطرناک رفتار کے ساتھ پھیل رہی ہے اور صحت عامہ کے عہدیداروں نے کم سے کم عوامی اجتماعات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ "یہ معاملہ خاص طور پر اسکولوں،کالجوں،اور یونیورسٹیوں کے لئے سخت ہے ، جہاں اس وبا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ شیخ امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ جموں و کشمیر کے بہت سے اسکول آن لائن اسباق کے منصوبوں کی طرف مائل ہوچکے ہیں ، لیکن گھروں میں پابند طلباء محدود رفتار کے ساتھ موبائل انٹرنیٹ کا استفادہ حاصل کر رہے ہیں لیکن انٹرنیٹ کی یہ محدود رفتار ان کے لیے ان کے لیے زیادہ مدد گار ثابت نہیں ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے بیشتر اپنے نئے آن لائن کلاس روموں سے رابطہ قائم کرنے یا سبق کے منصوبوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ نوول کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں تمام اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں ، لہٰذا لاکھوں طلباء کلاس سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے خطے کے تعلیمی عمل میں خلل پیدا ہورہا ہے۔ "اس سے قبل بھی ہمارے طلباء 5 اگست ، 2019 میں کئے گئے فیصلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے کلاسیں لینے سے محروم ہوگئے تھے اور اب نوول کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اپنے تعلیمی عمل کو جاری رکھنے میں زبردست چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔