شرعی و طبی ہدایات کیساتھ حکومتی احکامات پر عمل آوری ضروری

0
0

کورونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش:مولانا سعید حبیب
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍صدر تنطیم علما اہل سنت ولجماعت پونچھ و نائب مہتمم جامعہ ضیا العلوم پونچھ مولانا سعید احمد حبیب نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ وبائی صورت حال میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں رجوع الی اللہ کے خصوصی اہتمام کی ضرورت ہے صدقہ و خیرات کی پابندی کریں مستند دینی وظائف کو گھر کے تمام لوگ انفرادی طور پر ادا کریں اس کیساتھ ساتھ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کسی بھی پریشانی کی صورت میں ڈاکٹرز سے رابطہ رکھیں بے احتیاطی سے مکمل گریز کیا جانا چاہیئے اس کیساتھ ساتھ ضروری ہے کہ حکومتی ہدایات و اقدامات پر بھی عمل کیا جائے اس مہلک مرض سے جہاں خود کی حفاظت کی ضروری ہے وہاں ان تمام اقدامات کا مطلب دوسروں کی صحت کا خیال رکھنا بھی ہے اسلئے تمام عوام سے بلا امتیاز رنگ و نسل اپیل کی جاتی ہیکہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کریں اور مکمل تعاون دیں مولانا نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی مولانا نے تمام سماجی شخصیات اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں تاکہ متحد ہو کر موجودہ صورت حال سے بچا جا سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا