کورونا وائرس :لوگوں کے اِجتماعات کوروکیں

0
0

ہرکوئی تحفظی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہوجائے: جسٹس گیتا متل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام جوڈیشل افسران ،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشنز آف جے اینڈ کے اور لداخ خطے کے صدور اور سیکرٹریوں کے ساتھ کورونا وائرس وبائی بیماری سے متعلق پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چیف جسٹس نے تمام ڈسٹرکٹ جج صاحبان دیگر جوڈیشل افسران اور تمام بار ایسو سی ایشنوں کے صدور اور سیکرٹریوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اِس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کورٹ کمپلیکسوں میں چیک پوائنٹوں پر تھرمل سکینر کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے کورٹ کمپلیکسوںمیں لوگوں کے اِجتماعات روکنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔پرنسپل ڈسٹرکٹ جج صاحبان کو صلاح دی گئی کہ وہ روزانہ بنیادوں پر کورٹ عمارتوں کو سینٹائز کریں۔جوڈیشل افسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ عدالتوں میں آنے والے لوگوں و دیگر عملے کے پاس سینٹائزر دستیاب ہونے کو یقینی بنائیں ۔بار ایسو سی ایشنوں کے صدور کو ہدایت دی گئی کہ وہ عرضی دہندگان کو تب تک عدالتوں میں حاضر ہونے سے منع کریں جب تک نہ انہیں عدالت میں موجود ہونے کی اجازت حاصل ہو۔پرنسپل ڈسٹرکٹ جج صاحبان کو بھی صلاح دی گئی کہ وہ محکمہ جیلخانہ جات کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد لاک اَپس میں غیر ضروری لوگوں کی بھیڑ روکنے کے لئے اقدامات کریں۔قصور وار افراد کی ریمانڈ کو جاری کرنے اور ان کی شنوائی کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کا استعمال عمل میں لایا جائے۔جسٹس گیتا متل نے تمام شرکأ پر زور دیا کہ وہ ڈبلیو ایچ او ، ہائی کورٹ ، مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر اور لداخ کی حکومتوں کی طرف سے جاری کئے جارہے رہنما خطوط / ایڈ وائزری پر سختی سے عمل کریں۔بعد میں چیف جسٹس نے ہارون سری نگر اور آر ایس پورہ جموں میں قائم دو اوبزرویشن ہومز میں مقیم اَفراد اور اِنچارج کے ساتھ ویڈیوکال کے ذریعے بات چیت کی اور انہیں لگاتار صابن سے ہاتھ دھونے و دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی صلاح دی۔دریں اثنا جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل کی ہدایات کے مطابق جسٹس راجیش بندل نے رجسٹری افسران کے ہمراہ ہائی کورٹ کمپلیکس جموں کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں اٹھائے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔اسی طرح جسٹس سنجیو کمار نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس جموں کا دورہ کیا اور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا