پاکستان میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 193 ہوگئی

0
0

یواین آئی

اسلام آباد؍ پاکستان میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثروں کی تعداد منگل کو 193 ہوگئی۔ ملک کے صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ین ہیں اور وہاں کرونا سے متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی ہے ۔سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضی وہاب نے بتایا ہے سکھر میں اب تک 119 زائرین کرونا پوزیٹو اور 115 نیگیٹو پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ میں 36 اور کرونا سے متاثرین ہیں جس میں سے 34 کا علاج ہورہا ہے جبکہ دو کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ترجمان نے حالانکہ یہ واضح نہیں کیا ہے کہ نئے معاملے کہاں سے آئے ہیں۔ سکھر میں پیر سے کرونا وائرس سے متاثر زائرین کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔اس درمیان ڈان نیوز نے پنجاب کے محکمہ صحت کے سکریٹری قیصر شریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور میں کرونا کے ایک مشتبہ کی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر شریف نے بتایا ہے کہ متاثر کو پیر کی رات لاہور کے مایو اسپتال کے الگ وارڈ میں علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اس کی جانچ رپورٹ ممکنہ طور سے آج دوپہر تک ملنے کی امید تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا