ممبئی؍؍بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلموں کے پیش نظر اپنے بے باک فیصلے سے بہت خوش ہیں۔کرینہ کپور خان نے سال 2000 میں ریلیز فلم ‘رفیوجی’ سے اپنے سنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور کئی فلاپ رہی ہیں۔ کرینہ نے اپنی ناکامیوں کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیشک میں نے غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ سب میری پسند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی انہوں نے غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک فیصلے سے خوش ہیں میں پیچھے مڑ کر بھی دیکھتی ہوں لیکن مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں ، میں ایسی ہی ہوں، شاید میں نے چند غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ سبھی میری فلمیں ہیں اور پسند بھی۔کرینہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں وہ ناکامیوں نے ہی بنایا ہے ۔ اگر آپ شکست کے لئے تیار نہیں ہیں تو آپ کے لئے بالی وڈمیں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ آج میں اس مقام پر ہوں جہاںمیں کسی بھی چیز کے لئے تیار ہوں۔ حال ہی میں کرینہ کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ بھی ریلیز ہوئی ہے ۔ جلد ہی وہ عامر خان کے ساتھ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں دکھائی دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ کرن جوہر کی فلم ‘تخت’ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، وکی کوشل ۔ بھومی پیڈنیکر اور انل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔