تھنہ منڈی درہال میں منشیات کی فصل پولیس نے کی تباہ

0
0

پانچ افراد کے خلاف معاملہ درج ،کاروائی شروع
عمران خان
تھنہ منڈی //تحصیل تھنہ منڈی کے درہال علاقہ میں پولیس نے ایک کاروائی کے دور ان افیم کی فصل تباہ کرتے ہوئے5افراد کےخلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار اے چوہدری اور ایس ایچ او درہال حبیب پٹھان کی قیادت میںپولیس کی ٹیم نے افیم کی کاشت کی خبر ملنے کے بعد کچھ کھیتوںمیں ناجائز طور پر بوئی گئی افیم کی فصل کو تباہ کر دیا۔یہ فصل درہال کے گائںڈڈاج میںپانچ افراد نے کھیتوںمیںبوئی تھی ،جن کی شناخت محمد اخلاق ولد غلام مصطفی ،عبدالمجید ولد محمد شریف ،حاجی غلام رسول ولد م،محمد شریف ،محمد شکور ولد محمد شفیع ساکنان ڈڈاج درھال اور محمد سکال ولد کرامت اللہ ملک ساکنہ چوکیاںدرہال ہیں۔ان پر غیر قانونی طور پر افیم کی فصل بونے کا الزام ہے۔اس ضمن میںپولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے ملوث افراد کو دبوچنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔یہ آپریشن ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی نگرانی میںچلا یا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا