راجائوں کے دور کا تالاب اب بن گیا ہے جانوروں آماجگاہ

0
0

نمائندہ لازوال

پونچھ؍؍پونچھ کے ضلع میں محلہ کھوڑیناڑ میں مغلوں و راجاوں کے وقت ایک تالاب ہے جس کا پانی پڑوسی ملک سے دیگور سے ہوتا ہوا اتا تھا اور برسوں پہلے پورے شہر پونچھ میں استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب وہ تالاب کیڑے مکوڑے و جانوروں کی رہائش گاہ بن چکا ہے اور تالاب کی کچھ جگہوں میں لوگوں نے قبضہ جمہ لیا ہے اور وہاں سبزیاں و ریگر چیزے لگاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے نمایندے سے بات کرتے ہوئے کہا کی اس تالاب کو بنے ہوئے 110 سال ہو چکے ہیں اور برسوں سے اس میں پانی نہیں ہے اور اب اس میں ہر قسم کے کیڑے و سانپ پائے جاتے ہیں جس سے اس پاس کے رہنے والوں کو تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیماریوں کو گلے لگانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کی اس تالاب سے پورے شہر کو بجلی فراہم ہوتی تھی لیکن اب یہ تالاب درد سر بن چکا ہے مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ و محکمہ صفای سے التماس کرتے ہوئے کہاں کی اس تالاب کی صفائی کی جائے اور اور اس کی بھرپور مرمت کی جائے تاکی کسی بھی شخص کو جانی و مالی نقصان نہ پایا جائے اور سیاحوں کے لیے دلکش منظر پایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا