ناظم علی خان
پونچھ ؍؍لائن آف کنٹرول پونچھ میں پا کستا نی فو ج نے لگا تار پا نچویں روز جنگ بندی معاہد ے کی خلا ف ورزی کر تے ہوئے فوجی چوکیو ں اور رہا ئشی علا قوںپر گولہ با ری کی ۔ جس کا بھا رتی فو ج نے مناسب جو اب دیا ۔ اور اخر ی خبر ملنے تک دنو ں اطر اف سے گو لہ با ری جا ری تھی ۔ فو جی زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے کیرنی اور قصبہ علاقو ں میں فو ج کی اگلی چوکیو ں کو نشانہ بنانے کی خا طر چھو ٹے اور درمیانہ درجہ سے گو لہ با ری کی جس کا بھا رتی افو اج بھی معقول جو اب دے رہی ہے۔ تا ہم ابھی تک گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ البتہ دونو ں جانب سے بلاجواز گو لہ با ری جا ری ہے۔ آ پ کو بتا دیں کہ گز شتہ کئی دنو ں سے پا کستانی افو اج شاہ پور، کیرنی اور قصبہ علا قو ں میں گو لہ با ری کر رہی ہے ، جس کی زد میں آنے سے کئی رہا ئشی ڈھانچو ں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لو گو ں نے دو نو ں حکمتوں سے اپیل کی ہے کہ دو نو ں ایٹمی ممالک مل بیٹھ کر بات چیت کر یں اور گو لہ با ری کے سلسلہ کو بند کیا جائے تا کہ سر حدی عوام آرام سے اپنی زندگی گز ار سکے۔