باغوں میں بہارہے مگر…!

0
0

کورونا وائرس کے پیش نظر سری نگر میں پارکیں اور باغات بند
یواین آئی

سرینگر؍؍عالمگیر سطح کے وبا کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ سری نگر نے ایک اور احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے شہر میں تمام پارکوں اور باغوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس سلسلے میں پیر کے روز اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘سرینگر میں تمام پارکیں اور باغات تا حکم ثانی بند رہیں گی، احتیاطی اقدام کی عمل آوری کے لئے عوام کا تعاون قابل داد ہے’۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے پیر کو دوپہر کے وقت شہر کی متعدد پارکوں اور باغات جیسے پرتاب پارک، چشمہ شاہی اور مغل باغات کا دورہ کیا کے مطابق ان سبھی پارکوں اور باغات کو عام لوگوں اور سیاحوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے باغبانوں کو اپنے کام میں مصروف دیکھا۔ قبل ازیں صوبائی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے وادی میں بنا بر احتیاط تمام تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند کیا نیز یہاں آنگن واڑی سینٹر بھی بند ہیں۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جموں میں تعلیمی اداروں اور آنگن واڑی سینٹروں کے بعد تمام سینما گھروں اور شاپنگ مالوں کو بھی بند کیا گیا ہے نیز جموں وکشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام بھی فی الوقت بند کردیا گیا ہے اور چار اضلاع شوپیاں، بڈگام، رام بن اور کشتواڑ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے بیرون ملک مقیم بھارتیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں داخل ہونے سے 28 روز قبل ویشنو دیوی گھپا کی یاترا کرنے سے پرہیز کریں۔انتظامیہ نے جموں میں تمام ہوٹلوں، ریستورانوں، شراب خانوں، فوڈ اسٹالوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔جموں میں کورونو وائرس کے دو کیسز مثبت ا?ئے ہیں جبکہ وادی کشمیر فی الوقت اس وائرس سے آزاد ہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا