ایس ایس پی پونچھ نے کیا کریشن چندر پارک کا دورہ

0
0

ٹیولپ پارک دیکھ کر محکمہ پھول بانی کو مبارک دی
نمائندہ لازوال

پونچھ؍؍ایس ایس پی پونچھ شری رمیش انگرال نے کریشن چندر پارک کا دورہ کیا جہاں مختلف قسموں کے پھول, پودر و چنار کے چھوٹے باغات موجود ہیں لیکن گزشتہ سال سے وہاں محکمہ گل فروشی نے ٹیولپ پارک کی ایجادات کی تھی وہی اس سال بھی یہ ٹیولپ پارک سو فیصد قامیاب رہی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ان کی ٹیم (ڈی ایس پی ڈی ار) شیزان بٹ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ماروف چودری ( ایس ایچ او) پونچھ نیشانت گپتا وسابقہ ایم ایل سی جہانگیر حسین میر اور دیگر سیول سیوساٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کرتے ہوے کہا کی محکمہ گل فروشی کے ساتھ تعاون کرے تاکی یہ ٹیولپ پارک انے والے وقت میں بھی اسی طرح قامیاب بنے اور دیگر پارک کا بھی اہتمام کیا جا سکے جس سے پونچھ میں انے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ سکے اور پونچھ کا نام روشن ہو سکے۔ اسی موقع پر محکمہ گل فروشی کے ڈریکٹر کیشور سنگھ چیب کو جہانگیر میر نے مبارکباد سے نوازا اور انے والے وقت میں اس سے بھی بہتری کی امید رکھی اور کہاں کی پونچھ کو کشمیر جیسا بنانے میں ان کا اہم کردار رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا