پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی
شاہین امین
سرینگر؍؍صدورا قاضی گنڈ میں 20سالہ نوجوان کی لاش پْر اسرا حالت میں براامد کی گئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق صدورا قاضی گنڈ کے نزدیک 20سالہ نوجوان راجا عرفان ساکن ہلر شاہ آباد کی لاش پائی گئی جس کے بعد پولیس کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔