ہردیوسنگھ منہاس
ڈوڈہ؍؍چنار کا درخت تھانہ ڈوڈہ کے دائرہ اختیار میں بھدرون گھٹ ڈوڈہ کے ایک رومیش کمار ولد شیر چند کے ایک رہائشی مکان پر گر پڑا جس کے نتیجے میں گھرگرگیااور گھر کو کافی نقصان پہنچا۔ گھر میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس سٹیشن ڈوڈہ کی پولیس پارٹی نے موقع کا دورہ کیا اور اس کی رپورٹ تھانہ ڈوڈہ میں درج کردی گئی ہے۔