ٹنگمرگ اور رام بن میں حادثات

0
0

2ہلاک5زخمی۔پولیس کی جانب سے کیس درج
کے این ایس
سرینگر؍؍شمالی کشمیرکے کنزر ٹنگمرگ اور رام بن میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں 2افراد ہلاک جبکہ دیگر 5زخمی ہوئے ہیں اس دوران دونوں زخمی افراد کو نذدیکی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے پولیس نے واقعات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپرپلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹپر میں سوار نے 3 افرادبری طرح زخمی کر دیا ہے جس دوران تینوں افراد کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعد میں ایک نوجوان اشفاق احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن بیروہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ بیٹھا۔اس دوران دیگر دو افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر خطہ چناب کے رام بن علاقے میں اتوار کے روز ایک ٹاٹا موبائیل اور ایک بلیرو گاڑی کے درمیان ٹکر ہوا جس دوران گاڈی میں سوار75سالہ معمر شہری جاں بحق ہوا ہے جبکہ اس حادثے میں 3دیگر افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایچ او پو لیس تھانہ بٹوٹ نیاز الحسن نے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبرJK06A-1278اور بلیرو گاڑی زیر نمبرjk0ce-1186کے درمیان سرینگر جموں شاہراہ پر ٹکر ہوا جس دوران گاڈی میں سوار4افراد بری طرح زخمی ہوئے میں بعد میں75سالہ دیس راج زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ بیٹھا ہے ۔پولیس نے زخمی افراد کی شناخت 55سالہ وجے بھگت،72سالہ سنتوشا کماری اور 15سالہ سونیل کوتوال ساکنان کشتواڑ کے طور کی ہے پولیس نے اس سلسلے میں 2الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا